اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز ہونیوالے مہلک خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا، “سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش حملے سے بہت غمزدہ ہیں، اور وہ متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔”
ترجمان نے کہا کہ “سیکرٹری جنرل تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،” ترجمان نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے تمام مرتکب افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین کی اسلام آباد کچہری میں دہشت گرد حملے کی مذمت

