وانا کیڈٹ کالج میں پاک فوج کا آپریشن دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، عطا تارڑ

وانا کیڈٹ کالج میں پاک فوج کا آپریشن دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج حملہ خدانخواستہ اے پی ایس  سے دس گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا، پاک فوج کا آپریشن دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ اے پی ایس سے بھی دس گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا ، بڑی مہارت کے ساتھ طلبا کی جانیں بچائی گئی ہیں، یہ مشکل اور حساس آپریشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ دہشت گردی واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے اس آپریشن کی جرات اور حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا، پاک فوج نے ایک ایسا آپریشن کیا ہے جو دنیا کی تاریخ میں پہ یاد رکھا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہاکہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت دہشت گردوں کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ، اس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کی کارروائیوں کا قلع قمع کرنے کے عزم کو ظاہر کیا گیا ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وانا کیڈٹ کالج حملہ، اسلام آباد خود کش دھماکہ، شواہد مل گئے ہیں، محسن نقوی

27 ویں ترمیم سے متعلق بات کرتے ان کاکہنا تھاکہ  کاش اپوزیشن کوئی سیر حاصل گفتگو کرتی شق وائز بل پر بحث کرتے، بغیر پڑھے اس پر کمنٹ کرنا ایک بیانیہ بنانا شروع کرنا اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،  اپوزیشن شور و غل تو پچھلے دس بارہ سال سے کر رہے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی جرات کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی فوج کی صلاحیتوں کو ثابت کیا بلکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے حکومت کا عزم بھی واضح کر دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *