نادرا کیجانب سے شہریوں کے لیے دستاویزات سے متعلق اہم ہدایات جاری

نادرا کیجانب سے شہریوں کے لیے دستاویزات سے متعلق اہم ہدایات جاری

نادرا حکام نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات کی فوٹوکاپی نہ کروائیں بلکہ صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔

 اس اقدام کا مقصد شہریوں کی دستاویزات کے غلط استعمال یا نقصان سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

نادرا کے مطابق، دفاتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات جیسے شناختی کارڈ، ایف آر سی، بی فارم وغیرہ کی اصل کاپی دکھانے کے بجائے ان پر درج نمبر ساتھ لانا کافی ہوگا ،  اس سے شہریوں کو اصل دستاویزات دفاتر میں چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تاہم، دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات، جو نادرا کے عمل کے لیے ضروری ہوں، ان کے ساتھ لانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے فیس جمع کرانے کا طریقہ مزید آسان بنا دیا،تفصیل جانئے

نادرا حکام نے مزید وضاحت کی کہ دفاتر میں لائی گئی دستاویزات اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی تاکہ شہریوں کے پاس ہمیشہ اصل دستاویزات موجود رہیں ، یہ ہدایات شہریوں کی سہولت اور دستاویزات کے تحفظ کے پیش نظر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں صرف ضروری دستاویزات لے کر آئیں اور غیر ضروری فوٹوکاپیاں فراہم کرنے سے گریز کریں،  اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ نادرا کے عملے کے کام میں بھی آسانی ہوگی۔

 حکام نے شہریوں کو نصیحت کی ہے کہ نادرا دفاتر میں دستاویزات کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں اور صرف اصل دستاویزات دکھائیں، تاکہ تمام انتظامی کارروائیاں تیز اور مؤثر طریقے سے مکمل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرانے کیلئے نادرا نے ہدایات جاری کردیں

یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت، دستاویزات کی سکیورٹی اور نادرا کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور معلومات کی دستیابی کے لیے نادرا نے یہ ہدایات واضح طور پر جاری کی ہیں تاکہ کوئی بھی شہری کسی قسم کی الجھن یا مشکلات کا سامنا نہ کرے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *