دہشت گردی کیخلاف اسلام آباد کی حمایت جاری رہےگی، چین کا اعلان

دہشت گردی کیخلاف اسلام آباد کی حمایت جاری رہےگی، چین کا اعلان

چین نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پریس کانفرنس میں پاکستان میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کی تمام اقسام کی مخالفت اور مذمت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہرشکل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چین کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

چین نے کہا کہ پاکستانی عوام کے تحفظ کیلئے دہشت گردی کیخلاف اسلام آبادکی حمایت جاری رہےگی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  من گھڑت خبروں اور بے بنیاد رپورٹنگ کے باعث بھارتی میڈیا کی ساکھ زمین بوس

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وانا میں پیش آئے واقعے نے سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ کی، فورسز نے تمام طلبا کو بحفاظت نکالا ہے اور افغان خارجی جہنم واصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان کو واضح کہتا ہوں تمہاری حرکتون کا علم ہے ہم نے پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے والوں کو ہر صورت جواب دیں گے، افغان سرزمین کا استعمال کرکے ہمارے جوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، ہم چاہتے ہیں امن قائم ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *