گوگل فوٹوز میں صارفین کے لئے نئے اے آئی فیچرز متعارف

گوگل فوٹوز میں صارفین کے لئے نئے  اے آئی فیچرز متعارف

گوگل نے اپنی مقبول ایپ گوگل فوٹوز میں جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کی بدولت اب تصاویر کو بہتر بنانا، ان میں موجود اشخاص یا اشیاء میں تبدیلی کرنا اور انہیں دلکش بنانا پہلے سے کہیں آسان ہوگیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، گوگل نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی ایپ میں متعدد نئے اے آئی فیچرز شامل کیے ہیں، جن کی بدولت اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں صارفین کو تصاویر کی اے آئی بیسڈ سرچ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

نئے اے آئی ایڈیٹنگ فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر میں دلچسپ تبدیلیاں لا سکتے ہیں، مثلاً کسی شخص کے چشمے ہٹانا، مسکراہٹ میں اضافہ کرنا، آنکھیں کھولنا یا کسی شے کو تبدیل کرنا۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیا بٹن “آسک ” بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارف تصویر سے متعلق سوالات پوچھ سکتا ہے، تجاویز حاصل کرسکتا ہے یا مخصوص ایڈیٹنگ کی درخواست دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیکنگ کا خطرہ ، گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

ایپ میں اے آئی ٹیمپلیٹس بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کی مدد سے تصاویر کو مختلف انداز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جیسے قدیم پورٹریٹ اسٹائل، کارٹون ایفیکٹ یا جدید آرٹسٹک موڈز۔ اس کے علاوہ، گوگل نے سرچ فیچر کو بھی مزید بہتر بناتے ہوئے اسے 17نئی زبانوں تک وسعت دی ہے، جن میں عربی، ہندی، بنگالی اور پرتگالی شامل ہیں۔

یہ جدید فیچرز صارفین کو نہ صرف اپنی تصاویر کو زیادہ خوبصورت اور پیشہ ورانہ انداز دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ یادوں کو نئے انداز میں محفوظ کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں چونکہ یہ فیچرز مرحلہ وار متعارف کرائے جا رہے ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ پاکستان سمیت بعض ممالک میں ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہ ہوں۔

 گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ یہ نئے فیچرز استعمال کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *