سونے کی ایک بار پھر اونچی اُڑان، قیمت میں 8300 روپےکا بڑا اضافہ

سونے کی ایک بار پھر اونچی اُڑان، قیمت میں 8300 روپےکا بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اُتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ہے ، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار  3 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 8300 روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7116 روپے اضافے کے بعد قیمت 379854 روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 228 روپے بڑھ کر 5662 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی بڑھتی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر مہنگا ہوکر 4207 ڈالر کا ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مسلسل تغیر و تبدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونا سستا اور چاندی مہنگی، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *