نادرا میں ملازمتوں کا اعلان، آخری تاریخ سامنے آگئی

نادرا میں ملازمتوں کا اعلان، آخری تاریخ سامنے آگئی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے مختلف اہم عہدوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

 نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مختلف پوزیشنز پر امیدواروں کو ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

نادرا نے سب سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں،  اس پوزیشن کا مقصد پیچیدہ ڈیٹا کو قابل عمل بنانے کے لیے اعلیٰ درجے کے BI حل تیار کرنا ہے، امیدوار جدید اینالیٹکس، اے آئی اور سیمنٹک ماڈلنگ کی تکنیکوں سے فائدہ اٹھا کر ڈیٹا پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے مشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کا اہم اقدام ، شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا انجینئر لیڈ کے عہدے کے لیے امیدوار بڑے ڈیٹا پائپ لائنز اور آرکیٹیکچرز کے ڈیزائن اور انتظام کے ذمہ دار ہوں گے،  یہ عہدہ ڈیٹا انجینئرنگ اور جدید ڈیٹا ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھنے والے افراد کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، نادرا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے کے عہدے کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں،  اس پوزیشن پر امیدوار اتھارٹی کے ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، کارکردگی کی بہتری اور قابل اعتمادی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

یہ موقع ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن اورانٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے دفاتر، سینکڑوں نوکریاں ! نادرا کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

تمام امیدوار درخواست دینے اور مزید معلومات کے لیے نادرا کے دیے گئے لنک پر جا سکتے ہیں ، نادرا کی یہ ملازمتیں پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں حصہ ڈالنے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *