پاکستان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا

پاکستان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا

وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اعلان کیا  ہے کہ ’پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا ہے، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ان کے پاکستان کے جاری دورے کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت پاکستان میں کرکٹ کو ثبوتاژ کرناچاہتا تھا لیکن اس کو پھر منہ کی کھانا پڑی ہے، ۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن کرکٹ ٹیم کا راولپنڈی میں ٹریننگ سیشن، پی سی بی کا سیریز کے میچ آفیشلز کا بھی اعلان

محسن نقوی نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکن ٹیم کی حفاظت کی یقین دہانی ذاتی طور پر سری لنکن حکام کو کروائی تاکہ ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر نے ان سے براہِ راست رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی انتظامات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے مطابق سری لنکن حکام نے حالیہ واقعات کے بعد بعض تحفظات کا اظہار کیا تھا، تاہم پاکستان کی قیادت، بشمول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جامع سیکیورٹی اقدامات کی ضمانت دی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ ان کے ’حوصلے اور پاکستان پر اعتماد‘ کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے شواہد افغانستان سے جڑتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کو بتایا کہ سری لنکا نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل

سینیٹ نے جمعرات کو متفقہ طور پر وزیرِ قانون کی پیش کردہ قرارداد منظور کی، جس میں سری لنکن حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا کہ اس نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود کرکٹ دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ قرارداد میں سری لنکا کے اس اقدام کو ’جرأت، دوستی اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی علامت‘ قرار دیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’سری لنکا کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان امن کے قیام، بین الاقوامی ٹیموں کی حفاظت اور خطے میں کھیلوں کے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *