فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے

صدرِ مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد ترمیم آئینِ پاکستان کا حصہ بن گئی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں۔

صدر پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ ترمیم آئینِ پاکستان کا حصہ بن گئی ہے۔ یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ، قومی اسمبلی اور سینیٹ ، سے منظوری کے بعد ایوانِ صدر بھجوایا گیا تھا، جہاں صدارتی دستخط کے ساتھ ہی یہ مؤثر ہو گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد پارلیمانی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ہے تاکہ جمہوری اداروں کو مضبوط کیا جا سکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارتِ قانون و انصاف نے ترمیم کے نفاذ کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہو گا: اعظم نذیر

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب

واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کل نمازِ جمعہ سے پہلے منعقد ہوگا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف آئینی اور قانونی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس سپریم کورٹ کے تین ججز ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین ، کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خطوط کے بعد طلب کیا گیا ہے۔ ان ججز نے اپنے خطوط میں تجویز دی تھی کہ آئینی ترمیم کی نوعیت اور اثرات کے پیشِ نظر فل کورٹ اجلاس بلایا جائے تاکہ اس پر ججز کے درمیان مشاورت کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق متوقع ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں ججز 27ویں آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور اس سے جڑے آئینی و قانونی معاملات پر اپنی آراء پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران اس ترمیم کے اثرات، آئینی مطابقت اور عدالتی دائرہ کار سے متعلق نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *