وفاقی دارالحکومت کے لیئے جاری نئے ایس او پیز کے تحت اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صرف رات 12 سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔ دن کے اوقات میں اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام بس اڈہ مالکان اور منیجران کے ساتھ فوری رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
اسلام آباد کے لیئے جاری نئی ایس او پیز کے تحت کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی مقررہ اڈوں کے علاوہ کسی اور مقام پر مسافروں کو بٹھانے یا اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کئے بغیر نہیں سوار کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی، سہولت کار بھی گرفتار
سامان بردار گاڑیوں (ٹرکوں) کے مالکان اور منیجران کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے۔ تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر اصلاحات جاری ہیں، اسلام آباد میں بین الاقوامی میعار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ماحول پر بھی کام کیا جا رہا ہے، کچھ سالوں سے اسلام آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھ رہا تھا، ایئر کوالٹی انڈیکس 200 تک پہنچنا شروع ہو گیا تھا۔
وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد وہیکل انسپکشن کا آغاز کیا گیا ہے، ٹیکسٹنگ کے لیے ہم نے بین الاقوامی معیار کے آلات منگوائے ہیں، حکومت پنجاب نے اپنی ٹرینڈ ٹیم بھیجی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد خودکش حملہ آور دہشتگرد کہاں سے تھا؟، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتا دیا

