سندھ حکومت کا ملک میں پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ملک میں پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے پاکستان میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بار 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے۔ایونٹ میں ملک کی 400 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو انعامات تقسیم کریں گے۔ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں 2 ایونٹس ہوں گے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملک کی تاریخ کا پہلا سرکاری سطح پر منعقد ہونے والا ای اسپورٹس ایونٹ ہے، جس میں پاکستان بھر سے 400 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپئن شپ کا فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا اور جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں پہلی منفرد ’’کشتی ایمبولینس‘‘ متعارف

سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلوں میں دو اہم ایونٹس شامل ہیں، جن میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو مثبت اور جدید تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ وہ عالمی معیار کے ای اسپورٹس پلیئرز کے طور پر ابھر سکیں، چیمپئن شپ کے اختتام پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *