وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
یہ تمام بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس: 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

