پی ٹی اے نے موبائل صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی

پی ٹی اے نے وی پی این خدمات کے حوالے سے اہم اور نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت ملک میں وی پی این کے استعمال کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد صارفین کو قانونی اور بااعتماد انٹرنیٹ کمیونیکیشن فراہم کرنا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سے جڑے سائبر خطرات کو کم کرنا بھی اس پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔
پی ٹی اے کے اعلان کے مطابق اب صارفین کو وی پی این رجسٹر کروانے کے لیے پی ٹی اے سے براہِ راست رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

یہ خبربھی پڑھیں :محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی، پاکستان میں 8 وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری

لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے براہِ راست سروس خرید سکتے ہیں اس نئے سسٹم کے تحت وی پی این کمپنیوں کو کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز لائسنس کے ذریعے اجازت دی جا رہی ہے جس سے قانونی طریقے سے وی پی این سروسز کی فراہمی ممکن ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق وی پی این سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل بھی باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔موجودہ لائسنس یافتہ کمپنیوں میں الفا 3 کیوبک، زیٹا بائٹ اور نکسیلیم ٹیک شامل ہیں جبکہ ویژن ٹیک 360 اور یو کے آئی کونیِک سولیوشنز کو بھی جلد لائسنس ملنے والا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :موبائل صارفین کیلئے بری خبر ، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

مزید کمپنیوں کو لائسنس دینے کا عمل مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ وسیع پیمانے پر قانونی وی پی این خدمات تک رسائی ممکن بنائی جا سکےاتھارٹی کے مطابق رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ وی پی این کا استعمال نہ صرف صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہے بلکہ یہ ڈیجیٹل سیکورٹی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے استعمال سے ڈیٹا لیکج، ہیکنگ اور دیگر آن لائن خطرات بڑھ سکتے ہیں جبکہ لائسنس یافتہ وی پی این خدمات قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے بہتر سیکورٹی فراہم کرتی ہیں پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ وی پی این فراہم کنندگان کی خدمات استعمال کریں تاکہ ان کا ڈیٹالیک ہونے سے بچا رہے اور وہ بلا خوف و خطر آن لائن سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *