پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح ردوبدل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 نومبر سے 30 نومبر تک کے لیے قیمتوں کا نیا جائزہ حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے جس میں پیٹرول کے سستا جبکہ بقیہ مصنوعات کے مہنگا ہونے کی توقع ہے۔

موجودہ ٹیکس اور لیوی کی شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے جو تقریباً 3.4 فیصد بنتا ہے۔
اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو اوسطاً 0.7 فیصد ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون سے اب تک پیٹرول 12 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل 23 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

 یہ خبربھی پڑھیں :16 نومبر سے پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ خوشخبری آگئی

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 80 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔
اس وقت مٹی کا تیل 185 روپے اور ایل ڈی او 164 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے ہے جو کمی کے بعد 263 روپے 50 پیسے تک آنے کی توقع ہے۔

پیٹرول زیادہ تر موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی قیمت میں کمی یا اضافہ براہِ راست متوسط اور نچلے طبقے کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب

اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہےچونکہ یہ ایندھن ٹرانسپورٹ اور زرعی مشینری کی بنیادی ضرورت ہے اس لیے اس میں اضافہ سبزیوں، اناج، کھانے پینے کی اشیا اور مال برداری کے کرایوں میں مزید مہنگائی کا سبب بن سکتا ہے۔

ٹرانسپورٹ مالکان اس سے قبل مئی تا اگست ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے 27 روپے فی لیٹر اضافے کی بنیاد پر کرائے بڑھا چکے ہیں اور بعد میں ہونے والی کمی کے باوجود انہیں واپس نہیں لیا گیا۔حکومت کے لیے پیٹرول اور ڈیزل ایک بڑی ریونیو اسٹیریم ہیں جن کی ماہانہ اوسط فروخت 7 سے 8 لاکھ ٹن تک رہتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *