این ڈی یو وفدکا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کادورہ،منشیات کیخلاف اقدامات پربریفنگ

این ڈی یو وفدکا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کادورہ،منشیات کیخلاف اقدامات پربریفنگ

ستائیسویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 102 رکنی وفد نے اے این ایف کا دورہ کیا وفد کی قیادت ڈی جی ایسرا (انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ انیلیسس) این ڈی یو نے کی۔

دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاء کو منشیات کے خاتمے میں اے این ایف کی جاری کاوشوں، کامیابیوں اور عملی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر شرکاء کو انسداد منشیات کی آگاہی مہمات اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں جاری اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ کے شرکاء نے اے این ایف کی انسداد منشیات مہم برائے تعلیمی ادارہ جات کو مثبت اقدام قرار دیا اور اس کے اثرات پر اظہارِ تشکر کیا۔
دورانِ سیشن ڈی جی اے این ایف نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے منشیات کے خلاف جاری قومی مہم کی اہمیت اور مستقبل کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

یہ خبربھی پڑھیں :اے این ایف کی ملک کے تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے موثر حکمتِ عملی

شرکاء نے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم، آگاہی اور مضبوط قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مقصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

وفد نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ مہارت، مضبوط عزم اور نوجوانوں کی حفاظت کے لیے جاری خدمات کو سراہا اور ان اقدامات کو قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیایہ دورہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کے لیے منشیات کے خلاف قومی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کو سمجھنے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 102 رکنی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹر کا دور ے کے موقع منشیات کے خاتمے، عملی اقدامات اور انسداد منشیات کی آگاہی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *