قابلِ اعتماد اطلاعات پر باجوڑ کے علاقے میں ایک ہائی پروفائل انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس سے زائد خوارج دہشت گرد اپنے جہنم واصل ہو چکے ہیں،مزید شکار جاری ہے
سیکورٹی فورسز علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاشی لے رہی ہیں آپریشن میں فوجی اور انٹیلیجنس اہلکاروں نے اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی کے تحت خوارج دہشت گردوں کے چھپنے کے مقامات کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں دشمن کے شدید نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خاص اقدامات کیے، تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔
یہ آپریشن باجوڑ میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور مستقبل میں ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔