خلیجی ممالک میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

خلیجی ممالک میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

  حکومت نے خلیجی ممالک میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک خوشخبری کا اعلان کیا ہے پاکستان اور متعلقہ خلیجی ممالک کے درمیان نئی سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں جس کے ذریعے پاکستانیوں کے لیے ویزا اور روزگار کے عمل کو آسان اور تیز تر بنایا جائے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف ملازمت کے مواقع بڑھیں گے بلکہ پاکستانی ورک فورس کے لیے کام کے ماحول اور شرائط میں بہتری بھی آئے گی۔
وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان نئی فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سمندری رابطوں میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور، جنید انور نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت نامہ دستخط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمانی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ نئی فیری سروس عوام کے لیے جلد فعال ہو سکے۔

یہ خبربھی پڑھیں :بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

وفاقی وزیر کے مطابق اس نئے سمندری روٹ کے ذریعے تجارتی حجم میں اضافہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بھی فروغ پائیں گے پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا جبکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی اس سروس کے ذریعے وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس اقدام سے گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور سمندری تجارتی راستوں کی استعداد بہتر ہوگی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا کرے گا۔

فیری سروس کے آغاز سے نہ صرف تجارتی مال کی ترسیل میں سہولت ہوگی بلکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع میں بھی
اضافہ متوقع ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاکستانی طلباء کے لئے خوشخبری ، چینی حکومت کا فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

اس کے علاوہ اس سمندری روٹ سے خطے میں معیشتی تعاون اور تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ ملے گاوفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی اور خطائی اقتصادی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

حکومت اس سروس کی بروقت تکمیل اور فعال ہونے کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کر رہی ہے تاکہ عوام، تاجروں اور صنعتی شعبے کے لیے یہ سہولت قابل استعمال بن سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *