بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ کی اطلاعات، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوگام پولیس اسٹیشن میں امونیم نائٹریٹ کی فرانزک کے دوران دھماکہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ کی اطلاعات، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوگام پولیس اسٹیشن میں امونیم نائٹریٹ کی فرانزک کے دوران دھماکہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ دہشت گرد حملہ نہیں تھا بلکہ امونیم نائٹریٹ کی فرانزک کیجا رہی تھی جس کی وجہ سے امونیم نائٹریٹ پھٹ گیا اور دھماکہ ہو گیا
جمعے کے روز سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس نے عمارت کو لرزا کر رکھ دیا اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ موقع پر آگ بھڑک اُٹھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری نگر نوگام کے پولیس اسٹیشن کے قریب امونیم نائٹریٹ کے تجربات کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور فوری طور پر علاقے کو کور کرکے ریسکیو سروسز یقینی بنائی جا رہی ہیں۔