معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت نئے اسرائیلی میزائلوں کی خریداری اور تیاری میں دلچسپی ظاہر کرنے لگا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل جنرل (ر) امیر بارام نے گزشتہ ہفتے بھارتی ہم منصب راجیش کمار سنگھ کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھارتی دفاعی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس یادداشت کے بعد دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی اور بھارتی وزارتِ دفاع کے ایک وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق دورے کا مقصد ایسے معاہدوں کو حتمی شکل دینا تھا جن کے تحت بھارت نہ صرف اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایئر لانگ رینج آرٹلری (Air LORA) بلیسٹک میزائل اور رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے آئس بریکر (Ice Breaker) کروز میزائل خرید سکے گا بلکہ انہیں مقامی طور پر تیار بھی کرے گا۔
مزید پڑھیں: سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں امونیم نائٹریٹ کی فرانزک کے دوران دھماکہ : بھارتی میڈیا

