بھارتی ایئر فورس کا ایک اور تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ

بھارتی ایئر فورس کا ایک اور تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ

بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ معمول کی مشن پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں مل سکی ، حادثے کے بعد موقع پر موجود قریبی دیہات کے لوگ جمع ہوگئے جہاں ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں : میک اِن انڈیا بےنقاب ،بھارت کا آج بھی 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے تمام حفاظتی اصولوں کے تحت ایمرجنسی ایجیکشن کیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 22 منٹ کی فتح‘ کا افسانوی بیانیہ: مودی آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے میں ناکام

 بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ حادثات فضائی نظام کی کمزوریوں، ناقص پائلٹ تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *