ہوٹلز اور چائے خانوں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری، تفصیلات جانیئے

ہوٹلز اور چائے خانوں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری، تفصیلات جانیئے

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہوٹلز اور چائے خانوں سے متعلق نئے ایس پی اویز جاری کردیے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق سڑکوں کی تین کیٹیگری ہوں گی، 100 فٹ زیادہ جگہ گھیرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس او پی میں لکھا گیا ہے کہ جگہ کے تعین کا فیصلہ مختار کار، ٹریفک پولیس کی تصدیق، ٹاؤن افسر کی سفارش سے ہوگا۔

ہوٹلز، چائے خانوں کی جگہ کے لیے متعلقہ ڈی سی این او سی جاری کرے گا، راہ گیروں اور ٹریفک کے لیے فٹ پاتھ، سڑک پر رکاوٹ کی روک تھام ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے بیرون ملک روانگی کیلئے مسافروں کی کلیئرنس لازمی قرار

علاوہ ازیں سیل ہوٹل، چائے خانے ڈی سیل، مالکان نے حلف نامے جمع کروادیے ہیں، ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ہوٹلز اور چائے خانے ڈی سیل کرنے کی منظوری دی۔

ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے ہوٹلز ایسوسی ایشن اور مالکان نے تحریری یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ کمشنرکراچی نے سڑکوں، فٹ پاتھ، گرین بیلٹ پر قائم چائے خانوں اور ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 چائے خانے اور ہوٹلز سیل کردیے تھے، کارروائیوں کے دوران کرسیاں، میزیں اور دیگر سامان ضبط کرکے مقدمات درج کیے گئے۔

کمشنر کراچی نے حکم دیا تھا کہ آپریشن کے دوران ضبط سامان قانونی کارروائی کے بغیر واپس نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *