بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف اہم مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف اہم مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف اہم مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے، جبکہ استغاثہ نے ان کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران تقریباً 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حالات کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ پارٹی نے شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کے احتجاج میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔ حکومت نے نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں، جبکہ دارالحکومت ڈھاکا میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں اور متعدد مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد وہ بھارتی شہر اگرتلہ منتقل ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *