پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع ، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار

پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع ، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے ، صوبے میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے ہفتہ (22 نومبر) تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں دفعہ 144 کی پابندیاں مزید 7 دن برقرار، بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی نافذ

صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم و اشاعت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے، اسی طرح لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار رہے گی، البتہ صرف اذان اور جمعے کے خطبے کیلئے اس کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات، جنازے اور تدفین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار اور عدالتیں بھی مستثنیٰ ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پنجاب حکومت نے صوبے میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

حکام کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں بھی دفعہ 144کےتحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی تھی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *