فوج کیخلاف عوام کو اکسا کر ڈالر کمانے والے جمی ورک کا ایکس اکائونٹ ہمیشہ کیلئے بند

فوج کیخلاف عوام کو اکسا کر ڈالر کمانے والے جمی ورک کا ایکس اکائونٹ ہمیشہ کیلئے بند

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے فوج کے خلاف عوام کو اکسانے، اشتعال انگیزی پھیلانے اور جھوٹی معلومات پر مبنی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں جمی ورک کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔

اکاؤنٹ طویل عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی مہم، جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے میں مصروف تھا۔

رپورٹس کے مطابق جمی ورک کا اکاؤنٹ مختلف اوقات میں ایسی پوسٹس کرتا رہا جو نہ صرف عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکساتیں بلکہ ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کا باعث بھی بنتی تھیں۔ سوشل میڈیا کمپنی نے اکاؤنٹ کا مکمل ریکارڈ اور پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد یہ اقدام اٹھایا۔

پلیٹ فارم کے مطابق جمی ورک اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے جھوٹے دعوے اور غلط معلومات شیئر کرتا رہا، جبکہ اس مواد کا مقصد عوام میں عدم اعتماد پیدا کرنا اور ملک کے حساس اداروں کے خلاف نفرت کو ہوا دینا تھا۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف پالیسی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پلیٹ فارم کے قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی مستحق بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی فوری حوالگی کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ریاست مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے ڈالر کمانے کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا اور اس کی جانب سے چلائی جانے والی مہمات کا مقصد ملک میں انتشار، بے چینی اور بداعتمادی پیدا کرنا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *