سفارتی محاذپر بھارت کو ایک اورجھٹکاایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کردی

سفارتی محاذپر بھارت کو ایک اورجھٹکاایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کردی

سفارتی محاذ پر بھارت کے لیے ایک اور جھٹکا، ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق 22 نومبر سے تمام بھارتی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا ہوگااس سے قبل بھارتی سیاح اور دیگر شہری ایران میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکتے تھے لیکن اب یہ سہولت ختم ہو گئی ہے۔

گزشتہ برس ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری متعارف کروائی تھی جس کے تحت وہ ہر چھ ماہ بعد بغیر ویزا ایران جا سکتے تھے اور زیادہ سے زیادہ 15 روز تک قیام کی اجازت حاصل تھی۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان سے بھارت کا بڑا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت

تاہم یہ سہولت صرف سیاحوں کے لیے محدود تھی کاروباری یا تعلیمی مقاصد کے لیے ویزا ضروری تھااب نئی پالیسی کے مطابق بھارت سے آنے والے تمام شہری، چاہے سیاح ہوں یا کاروباری، ایران میں داخل ہونے سے پہلے ویزا حاصل کریں گے۔

ایرانی حکومت کا مقصد اس اقدام کے ذریعے شہری حفاظت کو یقینی بنانا اور ویزا فری داخلے کی سہولت کے غلط استعمال کو روکنا بتایا گیا ہےماہرین کے مطابق ایران کی یہ پالیسی دیگر ممالک کے اقدامات کے تسلسل میں آتی ہے کیونکہ گزشتہ برس تھائی لینڈ، ملائیشیا، سری لنکا اور ویتنام نے بھی بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی شرط ختم کر دی تھی۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایران سے رواں برس 20 لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا: وزیر داخلہ اسکندر مومنی

اس فیصلے کے بعد بھارتی شہریوں کے لیے ایران کا سفر اب مزید منصوبہ بندی طلب اور سخت ضابطوں کے تابع ہو گیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق سفر کرنے والے افراد کو ایران میں داخلے یا وہاں سے کسی تیسرے ملک جانے سے پہلے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا تاکہ کسی قسم کی قانونی یا سفری پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *