بلاول بھٹوسے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفدکی ملاقات

بلاول بھٹوسے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفدکی ملاقات

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عالمی پارلیمانی اور کاروباری رہنماؤں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی امن، معاشی راہداریوں کی اہمیت اور خطے میں پاکستان کے جغرافیائی و معاشی کردار پر مفصل گفتگو کی گئی۔

وفد میں برطانیہ، ناروے اور آسٹریا کے پارلیمنٹرینز کے علاوہ مختلف بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں ملاقات میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں جیسے توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور انفراسٹرکچرمیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ ترقی چاہتا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کا معاملہ: بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سیکورٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر تعاون ناگزیر ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان جدید ضروریات کے مطابق بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

عالمی وفد نے افغانستان، وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و سفارتی روابط کو بڑھانے کی تجاویز پیش کیں جن سے چیئرمین بلاول بھٹو نے مکمل اتفاق کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :سندھ کا مقابلہ دنیا سے ہے کسی صوبے یا شہر سے نہیں ، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ خطے میں معاشی راہداریوں کی مضبوطی پاکستان سمیت وسیع تر جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے نئے ترقیاتی امکانات پیدا کرے گی اسی دوران، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ، بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے بھی ملاقات کی خطے کی سماجی، انتظامی اور سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *