سہ ملکی ٹی20 سیریز،افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گے

سہ ملکی ٹی20 سیریز،افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گے

ٹی ٹونٹی ٹرائی نیشن سیریز آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع گی جہاں افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتان ایک ساتھ نظر آئے جس نے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش مزید بڑھا دیا۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرائی نیشن سیریز سخت مقابلوں سے بھرپور ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ سیریز کے دوران نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع د ئیے جائیں۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس ایسے آل راؤنڈرز موجود ہیں جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں اور یہی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ فائنل، اعلان بعد میں ہوگا

زمبابوے کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے سکندر رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم کا ہدف فائنل میں جگہ بنانا ہے۔
ان کے مطابق کھلاڑی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ٹیم مسلسل بہتر کارکردگی دکھائے تو فائنل میں پہنچنا ممکن ہے۔

سری لنکن کپتان دسُون شناکا نے بھی پرامید لہجے میں کہا کہ ان کی ٹیم ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ٹرائی نیشن ایونٹس ہمیشہ غیر متوقع ہوتے ہیں اس لیے ٹیم نے تمام ممکنہ صورتحال کے مطابق منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

دریں اثنا، سری لنکن ٹیم کو ایک دھچکا بھی لگا ہے کیونکہ ان کے دو اہم کھلاڑی بیمار ہونے کے باعث ایونٹ میں شرکت کیے بغیر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کپتان اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی واپسی کی تصدیق کردی ہے جس کے باعث سری لنکا کو اسکواڈ میں  تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔
سیریز کے آغاز سے قبل ہی حریف ٹیموں کے بیانات اور اچانک ہونے والی تبدیلیوں نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا ہے اور شائقین کو آج کے پہلے میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *