میٹا کا اہم قدم ، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف کروانے کی تیاری

میٹا کا اہم قدم ، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف کروانے کی تیاری

واٹس ایپ جلد ہی ایک نہایت دلچسپ اور اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین میٹا کی دیگر ایپس جیسے فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح ایک ہی یوزرنیم استعمال کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر میٹا پلیٹ فارمز کے درمیان یکسانیت اور مربوط شناخت قائم کرنے کی سمت میں بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے بعد صارفین کو الگ الگ پلیٹ فارمز کے لیے مختلف یوزرنیم بنانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ آئندہ سال صارفین کو اپنا نیا یوزرنیم بنانے کا اختیار دے گا، جس کا تصور کافی عرصے سے زیرِ بحث تھا۔ اس فیچر کی بدولت صارفین بغیر اپنا فون نمبر ظاہر کیے محض یوزرنیم کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔

اس طرح نہ صرف رازداری کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ رابطہ قائم کرنا بھی پہلے سے زیادہ آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا نیا فیچر، موبائل سٹوریج کا مسئلہ حل

مزید یہ کہ نیا فیچر صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کرے گا کہ وہ اپنے انسٹاگرام یا فیس بک پر موجود ہینڈل کو واٹس ایپ پر بھی استعمال کر سکیں،  اس طرح میٹا اکاؤنٹس کے درمیان ایک تسلسل برقرار رہے گا اور صارفین اپنی آن لائن شناخت کو ایک جیسا رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ اس مقصد کے لیے ایک “ریزرویشن آپشن” بھی متعارف کرانے والا ہے جس کے ذریعے صارفین عام دستیابی سے پہلے ہی اپنا پسندیدہ یوزرنیم محفوظ کر سکیں گے تاہم، یوزرنیم ریزرو کرانے کے لیے میٹا اکاؤنٹ سینٹر سے ویری فکیشن ضروری ہوگی، اور ایک بار محفوظ ہونے کے بعد وہ یوزرنیم کسی دوسرے فرد کو دستیاب نہیں رہے گا۔

ریزرویشن مدت ختم ہونے کے بعد تمام صارفین واٹس ایپ کے مقرر کردہ اصولوں کے تحت اپنا یوزرنیم بنا سکیں گے۔

ان اصولوں کے مطابق یوزرنیم نہ ’www‘ یا ’com‘ سے شروع ہو سکتا ہے، نہ ہی اس میں غیر ضروری علامات شامل کی جا سکتی ہیں۔ یوزرنیم میں کم از کم ایک حرف شامل ہونا چاہیے اور صرف چھوٹے حروف، اعداد، ڈاٹس اور انڈرسکور کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ یوزرنیم نہ ڈاٹ سے شروع ہو گا، نہ ڈاٹ پر ختم ہو سکے گا، اور نہ ہی یہ کسی ڈومین جیسے .com یا .net کی شکل میں ہو سکتا ہے۔ یوزرنیم کی لمبائی 3 سے 30 حروف کے درمیان رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

یہ نیا نظام فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت کو کم کر کے صارفین کے لیے ایک جدید، آسان اور زیادہ محفوظ کمیونیکیشن کا طریقہ پیش کرے گا ، یہ فیچر نہ صرف رابطے کو سہل بنائے گا بلکہ آن لائن پرائیویسی کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *