خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، 15 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، 15 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 نومبر کو 2 علیحدہ خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا : 270 فتنہ الخوارج ہلاک، 802 گرفتار، سالانہ رپورٹ جاری

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تازہ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ملک گیر انسداد دہشتگردی مہم ‘عزمِ استحکام’ کا حصہ ہیں، جسے نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی نے منظور کیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فورسز نے ‘دہشتگردوں کی پوزیشنوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا‘۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

اس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں کارروائی

ایک اور خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں فتنہ الخوارج کے مزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی علاقے میں دہشت گرد سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد کی گئی، جہاں حالیہ مہینوں میں متعدد آپریشن کیے گئے ہیں۔

علاقے میں کلیئرنس جاری

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو قابو کیا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ’ ملک سے ہر قسم کی غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے‘ کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

افواج پاکستان نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط کارروائیاں جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *