ایئر پنجاب میں نوکریوں کی بھرمار، بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان

ایئر پنجاب میں نوکریوں کی بھرمار، بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان

پنجاب حکومت نے اپنی آئندہ مجوزہ سرکاری ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کے آغاز کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی مینجمنٹ کی بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کو ایئرلائن کے آپریشنل ڈھانچے اور تنظیمی قیادت کو حتمی شکل دینے کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کے منصوبے ’’ایئر پنجاب‘‘ میں بڑی پیشرفت : ورکنگ کمیٹی نے1 ارب فنڈ مانگ لیا

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ادارے میں متعدد اہم اسامیاں خالی ہیں، جن پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان عہدوں میں چيف ايگزيڪٹو آفيسر، چیف آپریٹنگ آفیسر ، چیف کمرشل آفیسر ، چیف فنانشل آفیسر ، ہیڈ آف ہیومن ریسورسز اور کمپنی سیکرٹری شامل ہیں۔ یہ تمام عہدے ایئر لائن کے فیوچر اسٹرکچر، اسٹریٹجک پالیسی، اور آپریشنل پلاننگ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اشتہار کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 10 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ مینجمنٹ کی تقرری کے بعد اگلے مرحلے میں دیگر تکنیکی اور آپریشنل شعبوں میں بھرتیاں بھی چند ہفتوں میں مکمل کی جائیں گی، تاکہ ایئر لائن کے ابتدائی آپریشنز کو بروقت شروع کیا جا سکے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘یہ بھرتی مہم ایئر پنجاب کو فعال کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ایئرلائن کو ایک ماہر، تجربہ کار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیم کے ساتھ لانچ کیا جائے، تاکہ یہ نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر ایک مضبوط ایوی ایشن برانڈ کے طور پر ابھر سکے۔’

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا صوبائی ایئر لائن ’ایئر پنجاب‘ اور ’بلٹ ٹرین‘ چلانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کا قیام صوبے کے اندرونی اور بیرونی فضائی سفر کو بہتر بنانے، سفری سہولیات میں اضافہ کرنے اور ایوی ایشن سیکٹر میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومتی منصوبہ بندی کے مطابق ایئر لائن کو مرحلہ وار طریقے سے لانچ کیا جائے گا، جس کے لیے مالی، تکنیکی اور آپریشنل ماڈل کو حتمی شکل دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *