پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے جبکہ انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 62 ہزار کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 171 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 248 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت280.71روپے سے کم ہو کر 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔
’پی ایس ایکس‘ کی تاریخی کارکردگی معاشی اشاریوں میں بہتری اور خاص طور پر بینکنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔