سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے شاندار فتح سمیٹی۔

میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔

زمبابوے کی اننگز کافی اچھی شروعات کے ساتھ شروع ہوئی اور اوپنرز نے شراکت میں 72 رنز جوڑے۔ تاہم مارومانی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد برینڈن ٹیلر 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ سیٹ بیٹر برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ریان برل نے 8 اور کپتان سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یہ فتح پاکستان کے لیے سہ ملکی سیریز میں اعتماد بڑھانے کا باعث بنی، جس میں زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی نے میچ کو پاکستان کی برتری میں ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 18 نومبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *