ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

لاہور میں صوبے بھر کے ڈرائیونگ لائسنس مراکز پر لائسنس کے اجراء اور تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد شہری مختلف لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، جو کہ صوبے میں جاری اصلاحات اور بہتر انتظامات کا نتیجہ ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 1 لاکھ 36 ہزار افراد نے باقاعدہ (ریگولر) ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ لائسنس کی تجدید کرانے والوں کی تعداد بھی قابلِ ذکر ہے، جو 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد رہی۔

ٹرینڈ شہریوں کی بین الاقوامی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے، جب کہ 66 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن پورٹل کے ذریعے سہولت حاصل کی، جس سے ڈیجیٹل نظام کی افادیت اور مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی، پاکستان میں 8 وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے اس موقع پر کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں شفافیت اور جدت لانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہری خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ انہیں بہتر اور تیز سہولیات مل سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکنی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہی شہریوں کی حفاظت اور بہتر سفری نظام کی ضمانت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *