اڈیالہ روڈ پر پولیس آپریشن مکمل اور علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ روڈ پر پولیس کا 10 گھنٹے سے جاری فائنل اپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں بالشمول علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تینوں بہنوں کو پولیس وین میں چکری کی جانب روانہ کرادیا گیا اور راولپنڈی علیمہ خان کی ذاتی گاڑی بھی چکری کی جانب روانہ کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا، پولیس کا کریک ڈاؤن؛ متعدد کارکن گرفتار

