پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کر دیا جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عام طور پر سستے مل جاتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹیز یا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، کم آمدنی والے صارفین کیلیے یہ ایک پُرکشش آپشن ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: موبائل سمز سے متعلق ’پی ٹی اے‘ کا بڑا اعلان
تاہم، پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شہری #06#* ڈائل کر کے اپنے 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر حاصل کریں اور PTA کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

