گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے  کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

مقامی بینکوں نے اکتوبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس سے آٹو سیکٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہونے کا عندیہ مل رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں آٹو فنانسنگ کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری نئی گاڑیاں خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 کے آخر تک آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 315 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 34 فیصد زیادہ ہے،  گزشتہ سال اکتوبر میں آٹو فنانسنگ کا حجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافہ کی بنیادی وجوہات میں ملکی معیشت میں بہتری، صارفین کا اعتماد بڑھنا اور آٹو سیکٹر میں نئی مالی اور پروموشنل اسکیمز شامل ہیں، ماہانہ بنیادوں پر بھی آٹو فنانسنگ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین صارفین کے لیے بری خبر، سوزوکی کا ایک اور مقبول ماڈل بند

 ستمبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر میں یہ حجم 3.5 فیصد بڑھا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ صارفین نہ صرف نئی گاڑیاں خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ بینکوں کی آٹو فنانسنگ اسکیمز بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

ستمبر کے آخر میں یہ حجم 305 ارب روپے تھا، جو اکتوبر کے اختتام تک بڑھ کر 315 ارب روپے ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق آٹو فنانسنگ میں یہ اضافہ نہ صرف آٹو مارکیٹ کے لیے مثبت ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی سرمایہ کاری اور پیداوار کے فروغ کی علامت ہے،  اس سے آٹو مینوفیکچررز، ڈیلرز اور صارفین کے لیے مواقع بڑھتے ہیں اور مارکیٹ میں مسابقت بھی مزید مستحکم ہوتی ہے۔

یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں آٹو فنانسنگ کی مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور صارفین نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی پیشکش کردہ آسان اقساط کو ترجیح دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *