موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر سامنے آگئی

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر سامنے آگئی

موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ کم  ہونے کے پیش نظر ایم-1 موٹروے کو پشاور سے صوابی انٹرچینج تک عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کے وقت مکمل کریں تاکہ دھند آنے سے قبل وہ اپنے مقامات پر پہنچ سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کے لیے حفاظتی ہدایات بھی جاری کی ہیں، جن میں فوگ لائٹس استعمال کرنا، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا اور محفوظ رفتار سے گاڑی چلانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پولیس نے مزید کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل شہری تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر کال کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ دھند کے اثرات جاری رہنے کی صورت میں موٹروے پر حادثات اور ٹریفک جام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دھند کے دوران نظر کم ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز کے لیے حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفر میں احتیاط کریں، گاڑی کی رفتار کنٹرول میں رکھیں اور ضرورت پڑنے پر راستے میں رک کر انتظار کریں۔

موٹروے پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری فوگ لائٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا مکمل استعمال کریں تاکہ خود اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *