وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ذرائع پیپلز پارٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ذرائع پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق تمام خبروں کو من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے اندر کوئی بات نہیں ہو رہی، اور اس سلسلے میں میڈیا پر زیرِ گردش خبریں محض افواہیں ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر ذرائع نے واضح کیا کہ سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کی جانب سے دیا گیا بیان ان کا ذاتی مؤقف ہے اور وہ پارٹی کی پالیسی، اندرونی حکمتِ عملی یا قیادت کے فیصلے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے اس نوعیت کی کوئی مشاورت یا فیصلہ نہیں ہو رہا، اور موجودہ سیاسی صورتحال میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاملہ زیرِ غور نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں چل رہی جسے بنیاد بنا کر قیادت کے فیصلوں کے بارے میں غلط تاثر دیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی پالیسی اور فیصلے ہمیشہ اعلیٰ قیادت کی مشاورت اور اتفاق سے طے پاتے ہیں، اور کسی فردِ واحد کا ذاتی بیان پارٹی مؤقف تصور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہیں، پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی یے اور اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *