نئی موبائل سم خریدنے والے ہوشیار ، یہ غلطی کبھی نہ کریں ،پی ٹی اے کابڑا فیصلہ سامنے آگیا

نئی موبائل سم خریدنے والے ہوشیار ، یہ غلطی کبھی نہ کریں ،پی ٹی اے کابڑا فیصلہ سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں غیرقانونی سمز کے اجراء اور غلط استعمال کی روک تھام کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید سخت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت سم کے استعمال اور اس کی ملکیت سے متعلق قواعد و ضوابط میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سم کو اپنے نام سے ہٹانے کی مدت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب کسی بھی نئی فعال سم کو ایک سال سے پہلے کسی دوسرے نام پر منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگ جس کا مقصد غیرقانونی یا مشکوک سمز کے فوری تبادلے کو روکنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے خبردار کردیا

اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات اور غیر مجاز سم رجسٹریشن کے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سم کے اجرا کے دوران بائیومیٹرک تصدیق کے عمل میں مکمل احتیاط برتیں اور اپنی شناختی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں تاکہ کسی بھی غیر مجاز یا مشکوک رجسٹریشن کا بروقت علم ہو سکے۔ اس کے علاوہ اگر کسی صارف کو اپنی معلومات کے بغیر سم کے اجراء کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر سے رابطہ کرے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے کا بڑے پیمانے پر سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، جانیئے کون لوگ متاثر ہونگے

پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صرف اپنی زیرِ استعمال سمز ہی اپنے نام پر رجسٹرڈ رکھیں اور غیر ضروری یا مشکوک سمز سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانا ہے بلکہ شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles