محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کردی ہے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اسکولوں میں موبائل استعمال کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ طلبا کو نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شخصیت کی ڈیولپمنٹ والی سرگرمیوں میں طلبا کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ حکومی رکن راحیلہ خادم حسین کی پیش کی جانے والی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی، منظور ہونے والی قرارداد کی روشنی میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ شخصیت سازی کی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں، یہ مراسلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان

