گھر بیٹھے گاڑی کی ملکیت منتقلی کا نیا اورآسان طریقہ متعارف

گھر بیٹھے گاڑی کی ملکیت منتقلی کا نیا اورآسان طریقہ متعارف

نادرانے اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ملکیت گھر بیٹھے منتقل کرنے کی سہولت متعارف کروا دی ہے جس سے شہریوں کے وقت اور محنت کی بڑی بچت ہوگی۔

اب گاڑی خریدنے اور بیچنے والے دونوں افراد صرف موبائل فون کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مکمل کر سکتے ہیں اور دفاتر کے بار بار دورے کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اس عمل کو بہت آسان بنایا گیا ہے صارف پہلے ایپ انسٹال کر کے اپنا اکاؤنٹ بنائے گا اور ہوم اسکرین پر اپلائی ڈیجیٹل کارڈکے تحت آئی سی ٹی وہیکل کا آپشن منتخب کرے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں :گاڑی مالکان خبردار،عدالت نے بڑا حکم جار ی کردیا

یہاں اس کے نام پر موجود تمام اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیاں نظر آئیں گی جس گاڑی کی ملکیت منتقل کرنی ہو اس کے سامنے ٹرانسفرپر کلک کرنا ہوگا اس کے بعد صارف اپنے چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق کرے گا جس میں کیمرے کے ذریعے فوٹو کی تصدیق شامل ہے۔

بعد میں فنگر پرنٹس ویریفکیشن کی جائے گی جو ایپ میں موجود ہدایات کے مطابق مکمل ہوگی چہرہ اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کے بعد درخواست کی تفصیلات ظاہر ہوں گی جس میں خریدار کا شناختی کارڈ نمبر اور ایگزیکٹو کیٹیگری منتخب کر کے فیس کی معلومات ظاہر کی جائیں گی۔

درخواست جمع کرانے کے بعد ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ دستیاب ہوں گے جو خریدار کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے خریدار بھی اپنی پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ ان کر کے گورنمنٹ سروس میں وہیکل ٹرانسفر کا انتخاب کرے گا اور ٹریکنگ آئی ڈی اور پن درج کرے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں :موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر

بائیو میٹرک ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد بیچنے والے کی اسکرین پر درخواست کی حیثیت اپڈیٹ ہو جائے گی درخواست منظور ہونے کے بعد فیس پے کے بٹن کے ذریعے جیز کیش ، ایزی پیسہ یا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادا کی جا سکتی ہے۔

آخر میں خریدار یہ رسید اور دیگر ضروری دستاویزات لے کر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد جائے گا جہاں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی کا آخری مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *