ایشزکا پرتھ میں آغاز،انگلینڈ 172 رنز پر ڈھیر، مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ

ایشزکا پرتھ میں آغاز،انگلینڈ 172 رنز پر ڈھیر، مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ

ایشز سیریز کی قدیم روایات، شدید مقابلے اور تاریخی کشمکش ایک بار پھر زندہ ہو گئیں جب پرتھ کے میدان میں کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ٹیسٹ جنگ کا آغاز ہوا۔

پہلے ہی دن شائقین کو آسٹریلوی پیسرز کی جارحانہ اور انگلش بیٹنگ کی غیر متوقع ناکامی نے حیران کر دیا انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں محض 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بڑی حد تک آسٹریلیا کو میچ پر مضبوط گرفت کا موقع فراہم کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلوی فاسٹ بولرز نے انگلش ٹاپ آرڈر کو شدید دباؤ میں رکھا اوپنرز زیک کرالی اور جو روٹ صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے جس نے انگلینڈ کے لیے میچ کا آغاز ہی مشکل بنا دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایشیز سیریز : پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا ، اہم کھلاڑی باہر

بین ڈکٹ نے 21 رنز کے ساتھ کچھ دیر کریز پر رکنے کی کوشش کی مگر وکٹ کے دونوں کناروں سے یکساں سوئنگ اور رفتار کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکےمڈل آرڈر میں اولی پوپ نے 46 اور نوجوان ہیری بروک نے 52 رنز کی اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کو نسبتا بہتر مجموعے تک پہنچایا، تاہم مجموعی طور پر انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ دباؤ کا شکار نظر آئی۔

بین اسٹوکس اور برائیڈن کرس نے بھی 6،6 رنز کے ساتھ جلد ہتھیار ڈال دئیے آسٹریلیا کی جانب سے میچ کی اصل کہانی مچل اسٹارک رہے جنہوں نے نہ صرف اپنی رفتار اور لائن و لینتھ سے انگلینڈ کو پریشان کیے رکھا بلکہ 7 اہم وکٹیں حاصل کرکے پوری اننگز پر مکمل غلبہ قائم رکھا۔

آسٹریلوی کیمپ میں کپتانی اس بار اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں میں ہے کیونکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزلووڈ انجری کے باعث دستیاب نہیں۔اس کے باوجود میزبان ٹیم نے عمدہ ٹیم ورک اور جارح مزاج بولنگ کے ذریعے ثابت کیا کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ کا آغاز ہی اس قدر ڈرامائی ہونے کے بعد اب نظر سب کی آسٹریلیا کی پہلی اننگز پر ہے جہاں وہ اس ابتدائی برتری کو بڑے مجموعے میں بدلنے کی کوشش کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *