دبئی میں تیجس کے تباہ ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں

دبئی میں تیجس کے تباہ ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا صارفین نے مودی سرکار پر سخت تنقید شروع کر دی ہے۔ عوامی سطح پر غصہ بڑھ رہا ہے اور حکومت پر کرپشن، نااہلی اور دفاعی منصوبوں میں غلط ترجیحات کے الزامات لگ رہے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ:
’’کرپشن؟ ناممکن! سب کچھ تو ’صاحب‘ کی نگرانی میں ہے نا! اگر کچھ غائب ہو جائے تو ظاہر ہے شہری نے ہی غلطی سے کہیں رکھ دیا ہوگا۔ حکومت زیرو ٹولرنس کا دعویٰ کرتی ہے، اور وہ دعویٰ تب تک ٹھیک لگتا ہے جب تک آپ زیادہ قریب سے دیکھنے کی غلطی نہ کریں۔‘‘

ایک اور صارف نے تیجس کے حادثے کو پاکستان کے تناظر میں دیکھتے ہوئے کہا:
’’بھارتی ایچ اے ایل کا تیجس دبئی ایئر شو میں گر کر تباہ ہو گیا۔ آپریشن سندور میں پاکستان سے ہارنے کے بعد تیجس طیارے کو جلد بازی میں شامل کیا گیا تھا، اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ مزید شرمندگی سے بچنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مسائل کو امن سے حل کرے۔ تیجس پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔‘‘

ایک تیسرے ایکس صارف نے بھارتی حکومت کی ترجیحات پر سوالات اٹھاتے ہوئے لکھا:
’’دبئی ایئر شو میں تیجس کا تباہ ہونا ایک تباہ کن واقعہ ہے، یہ یاد دہانی ہے کہ کتنے بڑے خطرات موجود ہیں۔ لیکن اصل مسائل، جیسے ایویونکس کی پائیداری، ڈیٹا لنک انضمام اور فلائی بائی وائر کی قابل بھروسگی کا سامنا کرنے کے بجائے ہمیں مسلسل پی آر ویڈیوز اور ایئر شو کی تیار شدہ نمائشیں دکھائی جاتی ہیں۔ یہ اس حکومت کی قیمت ہے جو انجینئرنگ کی حقیقت کے بجائے دکھاوے کو ترجیح دیتی ہے۔ بھارت کو ایمانداری، جوابدہی اور حقیقی صلاحیت کی ضرورت ہے… نہ کہ چمکدار تشہیری ویڈیوز کی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ،ونگ کمانڈر ہلاک، تیجس بنانے والی کمپنی کے شیئرز گرگئے

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی یاد دلایا ہے کہ چند ماہ قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تیجس کے سامنے بنائی گئی اپنی تشہیری تصویر جاری کی تھی، جسے اب طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دبئی ایئر شو کا حادثہ بھارتی دفاعی تیاریاں اور سیاسی بیانیہ دونوں پر سنگین سوالات چھوڑ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *