ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کےلئے اہم خبر آگئی

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے  کے خواہشمند افراد کےلئے اہم خبر آگئی

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پنجاب ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے لیس گاڑیوں کے ذریعے لیا جائے گا جس کا مقصد نظام میں پائی جانے والی کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق اس منصوبے کے لیے 32 اے آئی پاورڈ گاڑیوں کی خریداری کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ یہ گاڑیاں جدید سینسرز، ہائی ریزولوشن کیمرے اور طاقتور پروسیسرز سے لیس ہوں گی جو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے پورے عمل کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق 32 گاڑیوں کی مجموعی لاگت 160 ملین روپے سے زائد ہوگی جبکہ ہر گاڑی میں سسٹم کی تنصیب پر تقریباً 6 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ابتدائی طور پر دو اے آئی گاڑیاں تجرباتی بنیادوں پر لاہور میں ٹیسٹ کی جا چکی ہیں، اور منصوبے کے دائرہ کار کو مستقبل میں دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا پاکستان کے موقف کی معترف: افغان طالبان کی حمایت یافتہ ٹی ٹی پی پاکستان پر ہائی پروفائل حملے کر رہی ہے: اقوام متحدہ

نئے نظام کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نتائج مکمل طور پر خودکار ہوں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ نااہل امیدوار کے لیے لائسنس حاصل کرنا ممکن نہ رہے، جبکہ اہل امیدوار شفاف اور درست طریقے سے ٹیسٹ پاس کر سکیں۔ حکام کے مطابق یہ اے آئی گاڑیاں دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی۔

یہ اقدام ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی سمت ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ ٹریفک پولیس کے نظام کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *