چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی کب ہوگی؟

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی کب ہوگی؟

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1447 ہجری بمطابق23 نومبر بروز اتوارہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارکوسمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ مقامات پر ابرآلود رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشائاللہ یکم جمادی الثانی 1447 ہجری بمطابق23 نومبر بروز اتوارہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا پاکستان کے موقف کی معترف: افغان طالبان کی حمایت یافتہ ٹی ٹی پی پاکستان پر ہائی پروفائل حملے کر رہی ہے: اقوام متحدہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *