دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ایئر شو انتظامیہ نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ طیارہ گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ متاثرہ علاقے کو فوری طور پر سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔
ایئر شو انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کیں تاکہ ممکنہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی ایئر فورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے طیارہ گرنے کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا تھا۔ یہ طیارہ 4.5 جنریشن کا ہے اور اسے جنریشن کے اعتبار سے فرانس کے رافیل طیارے کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2016ء سے بھارتی فضائیہ کا حصہ تھا۔
یہ واقعہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور ایئر شو انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حادثے کی وجوہات سامنے آئیں، تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
دوسری جانب تیجس کریش کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہائی جی منور میں اسٹرکچرل فیلئر کی نشاندہی ہوئی ہے، وِنگ اسپار میں کریکنگ یا ڈیلامینیشن کا بھی شبہ ہے، کنٹرول سرفیس میں فلٹر یا ہِنج ڈھیلا ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں، فلائٹ کنٹرول سسٹم میں ممکنہ جام یا لنکیج بریک ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائیڈولک فیلئر سے کنٹرول رسپانس متاثر ہوا، انجن میں اچانک فیلئر یا سٹن اسپن کا امکان بھی ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کا پروپیلر فیل ہو کر آر پی ایم حد سے تجاوز کر گیا تھا، رن اَوے ٹرم سے طیارہ نوز اپ ڈاؤن ہوا،ایلیورن یا ایلیویٹر بولٹ فیل ہونے کا خدشہ ہے، غلط اسپیڈ یا ایٹیٹیوڈ ریڈنگ سے پائلٹ مس لیڈ ہوا، آئل پریشر ڈراپ سے ممکنہ انجن فلیم آؤٹ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹریکل ڈوئل بس فیل سے ایف اے ڈی ای سی بند ہوا جس کے باعث ہائی اسپیڈ شاک اسٹال سے عدم استحکام پیدا ہوا، کینوپی سیپریشن سے طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوا۔
واضح رہے کہ دبئی میں بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو ا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا، بھارتی ایئر فورس اور دبئی حکام نے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ “ونگ کمانڈر وکرم سنگھ” کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔