ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ، بجٹ ملازمین کو بطور بونس دینے کا فیصلہ

ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ، بجٹ ملازمین کو بطور بونس دینے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ سمری مرتب کرکے سیکرٹری خزانہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بجٹ سے وابستہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے، مجوزہ سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ اہل ملازمین کو ایک اضافی ماہ کی تنخواہ بونس کی شکل میں ادا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد محکمہ خزانہ کے ملازمین میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے، ملازمین اس فیصلے کو اپنی معاشی مشکلات میں کمی اور ایک مثبت مالی سہارا قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری سیکرٹری خزانہ کی جانب سے ارسال کی جا چکی ہے۔

editor

Related Articles