فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کی شکست سے متعلق امریکا کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ 6 اور 7 مئی  2025 کی رات پاکستان نے فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔

انہوں نے اس نتیجے کو چائنیز جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے جنگی صورتحال کو سنبھالنے کی پاکستان کی صلاحیت سے منسوب کیا۔

دنیا کی مسلح افواج نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو بہت قریب سے دیکھا، اس غیر معمولی فضائی جنگ نے مختلف ممالک کی افواج کو پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کی کارکردگی جانچنےکا موقع فراہم کیا۔

لینڈیووزیو کے نیوی ایئر بیس پر بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس کے وفود کو بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب 140 طیارے ایک دوسرے کے مد مقابلے تھے اس وقت پاکستان کی فضائیہ ’’زیادہ بہتر انداز سے تیار‘‘ تھی۔ یہ بہت ہی پیچیدہ صورتحال تھی جب 140؍ طیارے اس جنگ میں شامل تھے، طیاروں کو نشانہ بنانا بہت ہی آسان تھا کیونکہ دونوں جانب طیاروں کی ایک بڑی تعداد بطور ہدف دستیاب تھی، اپنے مخالف کے مقابلے میں پاکستان نے اس پیچیدہ صورتحال کو بہتر انداز سے ہینڈل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی تیجس کے تباہ ہونے سے دبئی ایئر شو داغدار، ایونٹ کی تاریخ میں پہلا المناک واقعہ قرار

اس موقع پر بھارتی مندوب نے مداخلت کرتے ہوئے اسے چین کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا قرار دیا لیکن کیپٹن ‘لونے’ نے اس اعتراض کو نظر انداز کر دیا۔

کیپٹن  سے سوال کیا گیا کہ جنگ کے دوران رافیل کا ریڈار سسٹم کیوں فیل ہوا؟ جس پر کیپٹن ‘ژاک’ نے جواب دیا کہ ‘مسئلہ مشین میں نہیں، اسے استعمال کرنے میں تھا،  ‘خرابی رافیل طیارے میں نہیں تھی بلکہ اسے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی’۔

انہوں نے کہا کہ رافیل کسی بھی جنگی صورتحال میں چینی طیاروں کو شکست دے سکتا ہے مگر سب کچھ استعمال کے طریقے پر منحصر ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت اب رافیل کے نیول ورژن کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے جو سمندر  میں موجود ائیرکرافٹ کیریئر پر لینڈ کرسکتا ہے،  یہ نیول رافیل جوہری میزائل بھی لے جاسکتے ہیں اور دنیا میں صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس یہ صلاحیت ہے۔

دنیا کی مسلح افواج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی لڑائی پر مطالعات کیے ہیں تاکہ آئندہ تنازعات کیلئے رہنمائی مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پورے بیٹل فیلڈ کا نقشہ براہِ راست دیکھ رہا تھا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف

کیپٹن لائونی گزشتہ 25 برسوں سے رافیل طیارے اڑا رہے ہیں اور وہ ایک ایسے بیس پر آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں ، انہوں نے مشرق وسطیٰ سے افریقہ اور یورپ تک مختلف آپریشنز میں شرکت کی ہے اور حال ہی میں وہ ایک جوہری میزائل تجربے کا حصہ بھی رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *