بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے ، وزیر دفاع

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے ، وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا،بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بےعزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے،پاکستان کی فتح کا سرٹیفکیٹ آج امریکا دےرہاہے،عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے، بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔

خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا تھا، ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ بھارتی بیانات اس بات کی شہادت ہیں کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کریں گے اور ایسی صورت میں بھارت کو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے جو ذلت اٹھائی ہے وہ اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کے لیے اقدام کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی، وہ نکال دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *