آئی بی ایس ایف ٹیم اسنوکر ورلڈکپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی

آئی بی ایس ایف ٹیم اسنوکر ورلڈکپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی

آئی بی ایس ایف ٹیم اسنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 1-3 کے مجموعی اسکور سے شکست دے دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ اہم مقابلہ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور رہا، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت اور اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کھیل کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا، جو اسنوکر میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی بہترین مثال ہے۔ پاکستان کی شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان نے سیمی فائنل 3-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ اس ایونٹ میں ٹائٹل کے مضبوط حقداروں میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا میچ کے بعد مصافحہ ایونٹ کے مثبت ماحول اور باہمی احترام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد آصف نے بھارتی پلیئر کو ہرا کر آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *